ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال سے لاپتہ 5 سالہ بچی بحفاظت بازیاب، ٹیم کو شاباش

چلڈرن ہسپتال سے لاپتہ 5 سالہ بچی بحفاظت بازیاب، ٹیم کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:نصیر آباد میں چلڈرن ہسپتال سے 5 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حل کرلیا ہے۔

 نصیر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کو ٹریس کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق اعتزاز نامی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بہاولنگر سے بچے کے چیک اپ کے لیے چلڈرن ہسپتال آیا تھا۔ ہسپتال میں رش کے باعث اس کی 5 سالہ بیٹی سحر والدین سے بچھڑ گئی۔ بچی کے اغوا سے متعلق 15 پر کال موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی گئی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ہسپتال سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی مدد سے پولیس نے اس کا سراغ لگایا۔ ایس پی اسد علی کے مطابق بچی کو سی بی ڈی پنجاب سے تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او کاشف یوسف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔