ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، معمولات زندگی بری طرح متاثر 

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، معمولات زندگی بری طرح متاثر 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وحدت کالونی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بجلی کی بندش جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی بار بار بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو امور اور دیگر روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہیں، جبکہ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ فوری ختم کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔