ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف  کریک ڈاؤن،مقدمات درج

لاہور میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف  کریک ڈاؤن،مقدمات درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور میں سڑکوں کو ریسنگ ٹریک سمجھ کر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے ڈرفٹنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ سی ٹی او کے مطابق سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی ویڈیوز کی بنیاد پر بھی ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق زگ زیگ ڈرائیونگ، روڈ بلاکنگ اور سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف واقعات میں 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مقدمات تھانہ فیکٹری ایریا، تھانہ نارتھ کینٹ اور تھانہ سبزہ زار میں درج کروائے گئے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔