شہری ہوجائیں خبردار، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

Lahore
کیپشن: شہر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: شہر کی اہم شاہراہیں کچہرا منڈیاں بن گئیں، سروس روڈ پر  تجاوزات کی بھرمار۔ شہریوں کا سڑک سے گزرنا مشکل ہوگیا، صفائی کے عملے نے آنکھیں بند کرلیں۔

شہر کی اہم شاہراہوں جی ٹی روڈ، شاہدرہ ونڈالہ روڈ، دولت خان روڈ اور لاجپت روڈ کچرا منڈیاں بن گئیں۔ صفائی نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھلینے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ صفائی کے عملے نے بھی اپنی آنکھیں بند کرلیں۔ اہم شاہراہوں کی سروس روڈ پر بھی تجاوزات قائم ہونے سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا۔ شاہدرہ 150 فٹ چوڑی سروس روڈ پر ریڑھی بان چنگ چی رکشہ مافیا عرصہ دراز سے قابض ہیں، جس کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والی ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایمرجنسی کی صورتحال میں ایمبولینسز کئی کئی دیر ٹریفک میں پھنسی رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ شہر  میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں مگر ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ ہفتوں کچرا نہیں اٹھاتا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بارہا شکایت کے باوجود صفائی کی جاتی ہے اور نا ہی تجاوزات ہٹائی جاتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ وقتی طور پر کاروائی کر کے ریڑھی بانوں سے ہفتہ وصولی کرکے واپس چلے جاتے ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کچرے کوجلانے سے شہریوں میں سانس اور جلدی امراض کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ ٹھوس فضلات کی وجہ سے ہیپاٹائٹس، ہیضہ، دست، پیچش اور دیگر بیماریوں کا قہر بڑھ سکتا ہے۔