کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کی وجہ سامنے آ گئی

 کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کی وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ  دلشاد)کورونا کی چوتھی لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا لیکن شہرکی مارکیٹس اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کو معمول بنالیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  شہرکی ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹس اور بازاروں میں کورونا ایس پیز یکسر نظر اندازکرنامعمول بن گیا۔ شہریوں نے بازاروں اور مارکیٹس میں سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو ترک کر دیا۔

ایک طرف کورونا کی چوتھی لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کرنے والی انتظامیہ اور اسپیشل سکواڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ سادھ لی ہے۔ انارکلی بازار، لوہاری، اُردو بازار، بانومارکیٹ، پرانی انارکلی، ٹورسٹ اسٹریٹ، نیلا گنبد، شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل، اعظم کلاتھ مارکیٹ، کشمیری بازار سمیت شہر کی بڑی ہول سیل آر ریٹیل مارکیٹس اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

  واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں کورونا سے12 افراد انتقال  کرگئے ہیں، سیکرٹری صحت سارہ اسلم کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا سے 25اموات رپورٹ ہوئیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں  شہر میں 558 نئے کیسز سامنے آئے ، لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1,145نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں مثبت شرح 9.0ریکارڑ کی گئی۔