عمر اسلم :سابق صوبائی وزیر شہید کرنل( ر) شجاع خانزادہ کی برسی ،صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف ،نائب صدر مریم نواز نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر کرنل ر شجاع خانزادہ کی آج برسی کےسلسلے میں صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئیٹ میں کہاکہ پانچ سال قبل آج ہی دن ان کے قریبی دوست شجاع خانزادہ شہید ہوئے تھے ۔انھوں نے بطور وزیر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کیا اور جان کا نذرانہ دیا۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ شہید شجاع خانزادہ بہادر اور عظیم انسان تھے۔
5 years ago, on this day, I lost a very dear friend & colleague Shaheed Col Shuja Khanzada. It’s hard to overcome the pain of losing such a brave & committed soul. As Home Minister, he valiently led Punjab's fight against terrorism and laid down his life. Rest in peace, dear! pic.twitter.com/qfp6D5T2pg
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 16, 2020
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔۔۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 16, 2020
Shuja... He was every bit his name! pic.twitter.com/naORWA04rN
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ 16 اگست کو خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے،وہ 28 اگست 1943 کو صوبہ پنجاب کے شہر اٹک کے گاؤں شادی خان میں پیدا ہوئے تھے۔
انھوں نے ابتدائی تعلیم ضلع اٹک سے حاصل کی اور پھر سنہ 1966 میں اسلامیہ کالج پشاور سےگریجویشن کیا،سنہ 1967 میں اُنھوں نے پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا اور سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں حصہ لیا۔
شجاع خانزادہ نے سنہ 1974 سے 1978 تک ملٹری انسٹرکٹر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیے،شجاع جانزادہ اُن چند افراد میں سے ایک تھے جو سب سے پہلے سنہ 1983 کو دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ سیاچن گلیشیئر پر پہنچے تھے۔