(ویب ڈیسک) اپنے دوست کے یومِ پیدائش پر منعقد کی جانے والی تقریب میں بالی ووڈ سٹار انیل کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
بالی ووڈ سپر سٹار انیل کپور اپنے بہترین دوست ڈائریکٹر اور اداکار انجہانی ستیش کوشک کے یومِ پیدائش پر انوپم کھیر کی جانب سے ’ستیش کوشک نائٹ‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب میں زاروقطار رو پڑے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور ڈائریکٹر انجہانی ستیش کوشک کی سالگرہ کے موقع پر انوپم کھیر نے خصوصی تقریب منعقد کی جس میں بالی ووڈ سمیت دیگر صنعت کاروں نے شرکت کی۔ تقریب کی دوران میزبان کی جانب سے سٹیج پر آنے کی دعوت پر بالی ووڈ سپر سٹار انیل کپور اپنے بہترین دوست کی یاد میں غم زدہ ہو گئے۔
View this post on Instagram
تقریب میں ستیش کوشک کی بیٹی ونشیکا کے لکھے ہوئے خط جس میں اس نے اظہار کیا کہ وہ اپنے بابا کو روز یاد کرتی ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتی ہے، نے حاضرین کو غم زدہ کر دیا اور انیل کپور کو اسٹیج پر بلانے پر رونے نے ان کے غم میں مزید اضافہ کر دیا۔
اداکار انوپم کھیر نے تقریب میں آئے مہمانوں کو اپنے دوست ستیش کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو بتائی پھر گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے انیل کپور کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جس پر انیل کپور نے سیڑھیاں اترتے اترے بلک بلک کر رونا شروع کر دیا اور ہچکچاتے ہوئے نم آنکھوں کے ساتھ اپنی نشت پر واپس جا کر بیٹھ گئے۔ جس پر انوپم کھیر نے روتے ہوئے انہیں دلاسا دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آجاؤ انیل اوپر، ہیرو ہمیشہ روتے ہیں اور دوست بھی، انیل تو پاگل ہے، میں ٹھیک ٹھاک جا رہا تھا‘‘۔
واضح رہے کہ انیل کپور، انوپم کھیر اور ستیش کوشک تینوں بچن کے دوست ہیں اور رواں برس مارچ میں ستیش کوشک دورانِ سفر ہارٹ اٹیک کے باعث 66 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔