آصف زرداری کا وزارتوں سے متعلق بڑا اعلان، ن لیگ کو بڑا دھچکا

آصف علی زرداری ، شہباز شریف
کیپشن: Asif Ali Zardari , Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سابق صدر آصف علی زرداری موجودہ حکومت میں وزارتوں سے متعلق بڑا بیان دے کر ن لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچادی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پی پی پی وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔کوشش ہے پیپلزپارٹی وزارتیں نہ لے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ’پہلے دوستوں کو ایڈجسٹ کیا جائے۔‘
صحافی  نے سابق صدر سے سوال پوچھا کہ آپ سارے آئینی عہدے لے کر حکومت کا بوجھ خالی شہبازشریف پر ڈالنے کا پلان تو نہیں بنارہے؟  جس پر آصف زرداری مسکرا دئیے ۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا اتحاد کب تک رہے گا؟ جس پر سابق صدر نے کہا اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-16/news-1650102502-2750.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-16/news-1650102502-2750.mp4

بعدازاں سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہوگئے۔ سابق صدر  کو دیکھ کر جیالوں  نے نعرے بازی  کی اور تصاویر بھی بنوائی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو مختلف وزارتوں اور عہدوں کی پیش کش کی جا چکی ہے۔ تاہم ان پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا عہدے لینے سے متعلق مشاورت  کی گئی تھی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف وزارتیں لینے پر بھی غور ہو اتھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor