کمشنر لاہورنےعوام کوخوشخبری سنادی

کمشنر لاہورنےعوام کوخوشخبری سنادی
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کمشنر لاہورنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے شہر میں 100 سے زائد شوگر سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے،رمضان بازاروں میں چینی 65 جبکہ اوپن مارکیٹ سیل پوائنٹ پر 85 روپے فروخت یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ  عوام کی سہولت کے لیے شہر میں 100 سے زائد شوگر سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے،اس سلسلے میں کمشنر لاہور نے ڈی سی کو شوگر سیل پوائنٹ قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، کمشنر لاہور  کا کہناتھا کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں۔

شہریوں کی سہولت کے لیے اوپن مارکیٹ سیل پوائنٹس نام وپتہ کے ساتھ مشتہر کیے جائیں۔رمضان بازاروں کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی چینی کی بآسانی دستیابی ہونی چاہیے۔ رمضان بازاروں میں چینی 65 جبکہ اوپن مارکیٹ سیل پوائنٹ پر 85 روپے فروخت یقینی بنائی جائے۔بنیادی اشیاء ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

قبل ازیں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نےتمام ڈویژنل افسروں  کو رمضان بازاروں کی چیک لسٹ سے روزانہ آگاہ کرنیکی ہدایت کی۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن امان قدوائی برکت مارکیٹ،غالب مارکیٹ،شادمان،نعیم شہید روڈ ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی وحدت کالونی،گلشن راوی،میاں پلازہ،ٹھوکر نیاز بیگ رمضان بازار کی چیکنگ کرینگے۔

 ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات شیخ آفتاب جلو ،بیدیاں،ہربنس پورہ،باغبانپورہ رمضان بازار   سےمتعلق  رپورٹ پیش  کریں گےجبکہ  ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعادت سیان نشتر کالونی،کاہنہ،سبزہ زار رمضان بازاروں کی چیک لسٹ تیار کریں گے،اسسٹنٹ کمشنر جنرل منور بخاری مکہ کالونی،باب پاکستان،ٹاؤن شپ،اسلام پورہ رمضان بازار کی مانیٹرنگ  کریں گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ بھی مانیٹرز مقرر کردیئےگئے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان کا کہنا تھا  تمام ڈویژنل افسران تفویض کردہ رمضان بازاروں پر شکایات کا فوری ازالہ بھی کرائیں گے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer