صاف پانی کیس، ملزمان کی قسمت کا فیصلہ محفوظ

صاف پانی کیس، ملزمان کی قسمت کا فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے لیگی رہنما قمر اسلام راجہ، وسیم اجمل ظہیر الدین سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت کے روبرو ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر کارروائی کی ہے۔ صاف پانی کمپنی کیس نیب کے دائر اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت تمام نامزد ملزمان کو کیس سے بری کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کی گئی۔ صاف پانی کمپنی کیس نیب کے دائر اختیار میں آتا ہے۔ ملزمان کا ٹرائل شروع ہونے پر تمام ٹھوس شوائد عدالت میں پیش کریں گے۔

نیب پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت فوری طور پر قمر اسلام راجہ سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 25 اپریل تک سماعت ملتوی کردی  جبکہ ملزموں پر صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔