ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 شہریوں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

9 شہریوں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے 9 شہریوں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم صدام علی کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم صدام علی نے 2019 میں عید کے موقع پر 9 شہریوں کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا ، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے نتیجے میں ممکن ہو سکی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔