پرویز الٰہی کی ضمانت منظور،فوری رہائی کاحکم

پرویز الٰہی کی ضمانت منظور،فوری رہائی کاحکم
کیپشن: Pervaiz Elahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابوالحسنات محمد ذعالقرنین نے پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی]عدالت نے20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا، ایف آئی آر میں بھی وہ نامزد بھی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے 8 ستمبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پرویزالہیٰ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔