ویب ٖڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے قرآن کی آیت شیئر کی “حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ”۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
“حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ”
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 15, 2022
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔
شہباز گل کی رہائ انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے، پارٹی اور عمران خان کیلئے جس طرح شہباز ایک سیسہ پلائ دیوار کی طرح کھڑے رہے آج ان کی اس جرآت پر پوری پارٹی کو فخر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 15,
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے، پارٹی اور عمران خان کے لیے جس طرح شہباز ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے آج ان کی اس جرات پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز بیانات پر مبنی تقریر اور اداروں کے خلاف بیانات پر شہباز گل کو9 اگست کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔