سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت سے الگ کر کےظلم کیا گیا تھا۔ ان کو پارٹی کی صدارت سے الگ کرنے کے لئے انصاف کے پڑخچے اڑائے گئے۔
مسلم لیگ نون کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے عبوری صدر شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی صدارت نواز شریف کو لوٹانا باعث اطمینان ہے۔پارٹی صدارت میرے پاس امانت تھی، آج میرے لیے بہت اطمینان کا دن ہے۔وقتی طور پرمجبوری میں مجھے پارٹی کی صدارت سونپی گئی تھی۔ پارٹی کا شکریہ جنہوں نے مجھے پارٹی کا صدر منتخب کیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے ترقیاتی سیاست کا تعارف کرایا،ہاریوں کو زمین دی۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا یا۔ پاکستان کی خدمت کے عوض نوازشریف کو جیل میں بند کر دیا گیا۔