مرغے اور بکرے نے مرغی کو باز سے کیسے بچایا؟

مرغے اور بکرے نے مرغی کو باز سے کیسے بچایا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    آج ہم آپ کو ایک بکرے اور مرغے کی بہادری کے بارے میں بتائیں گے جنھوں نے باز کے پنجوں میں پھنسی مرغی کی جان بچائی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر باز کے ایک فارم ہاؤس میں موجود مرغی پر حملے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرغی کو بچانے کے لیے مرغے اور ایک بکرے کو بھی شکاری پرندے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واقعہ  5 ستمبر کا  ہے جب ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا جیپ بیٹس نامی کسان گیلڈر لینڈ میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھا تو اس نے اپنے جانوروں کے شور شرابے اور بھاگ دوڑ کی آوازیں سنیں۔

کسان کے مطابق  جب اس نے فارم ہاؤس میں دیکھا تو وہاں ہر چیز  بکھری ہوئی تھی  اور جب معاملے کا پتہ کرنے کے لیے سی سی ٹی وی دیکھی تو معلوم ہوا کہ ایک باز نے فارم ہاؤس میں موجود ایک مرغی پر حملہ کر کے اسے پکڑا تو وہاں موجود مرغا اسے بچانے کے لیے دوڑا اور پھر فارم ہاؤس کے بکرے نے بھی باز پر حملہ کر دیا جس سے وہ اپنا شکار چھوڑ کر بھاگ گیا۔

کسان جیپ بیٹس کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے فارم ہاؤس کے مرغے اور بکرے پر فخر ہے کہ جنھوں نے ساتھی مرغی کو باز کا شکار بننے سے بچایا۔ویڈیو دیکھنے کے لیئے لنک کاپی کریں۔ https://www.youtube.com/watch?v=jKau9ySBIX4

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر