آصف زرداری، بلاول نوازشریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے

آصف زرداری، بلاول نوازشریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی، پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer