ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ڈینگی بخار کے 10 نئے مریضوں کی تصدیق

لاہور؛ ڈینگی بخار کے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ڈینگی وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں ڈینگی بخار کے 10 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

علامہ اقبال ، شالامار ، سمن آباد زون میں ڈینگی کے 2,2نئے مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ راوی ، نشتر ، داتا گنج بخش اور گلبرگ زون میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ 

علاوہ ازیں شہر میں رواں سال ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 392 ہوگئی ۔