علی ساہی: محفوظ پنجاب مہم کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، حادثات کی روک تھام کے لیے 90 روزہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دوہفتوں میں1لاکھ17ہزارسےزائدڈرائیوزکوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپربھاری جرمانے عائد کئے گئے،بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کےخلاف کارروائیوں میں11فیصداضافہ ہوا،بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف کارروائیوں سےریگولرلائسنس کی اجرامیں 19فیصداضافہ ہوا،لاءانفورسمنٹ سےگزشتہ3ماہ کےدوران حادثات میں مسلسل کمی ریکارڈہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ صوبہ میں 90روزہ مہم کےدوران بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ تیزی سےجاری ہے،بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف کارروائیوں کامقصدحادثات میں کمی لاناہے ، مہلک حادثات کی روک تھام کیلئےٹریفک پولیس ہرممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔