وزیر اعلیٰ پنجاب سے  اٹلی کے سفیر کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب سے  اٹلی کے سفیر کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز کی ملاقات ، تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ثقافت،سیاحت،تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اطالوی سفیر نے جی ایس پی پلس سٹیس میں توسیع کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اطالوی سفیر نے کہا کہ اٹلی جی ایس پی پلس سٹیس میں توسیع کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی بہترین دوست ملک ہیں،وقت آ گیا ہے اس دوستی کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ثقافت اور تجارت کے شعبے ایک دوسرے سے منسلک ہیں، پنجاب حکومت اٹلی کیساتھ ان شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ تجارت بڑھانے کیلئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔اطالوی سفیر نے کہا کہ ورک ویزا میں آسانی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ثقافت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔