ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات سے قبل عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت  کے لیے متفرق   درخواست دائر کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جسے وزارت داخلہ کے توسط سے   پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل کل سجے گا، پنجاب میں وفاق کی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور صوبے میں برسراقتدار پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان  زبردست مقابلہ متوقع ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ یں گے۔