پابندیوں میں مزید نرمی;شادی تقریبات میں کتنے شرکاء شرکت کریںگے؟

NCOC Meeting today
کیپشن: NCOC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کورونا کیس میں کمی کے بعد این سی او سی نے پابندیوں میں مزید نرمی کردی،ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا گیا، ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداددو سو سے بڑھا کرتین سو کردی گئی،آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں پانچ سو افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے ہونے والےاجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسی نیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کم بیماری کے پھیلاؤ اور جاری ویکسی نیشن مہم کےتناظر میں فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا۔

این پی آئیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر 21 تک جاری رہے گا،ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200 سے بڑھا کر 300کر دیا گیا جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400سے بڑھا کر 500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی۔

سینیما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئیے کھول دیا گیا،28 اکتوبر 21 کو این سی او سی میں کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی،فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسی نیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پہ اپنانا ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer