حسن ٹاؤن میں دوھرے قتل کی لرزہ خیزواردات

حسن ٹاؤن میں دوھرے قتل کی لرزہ خیزواردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) خون سفید ہو گیا ،تھانہ سبزہ زارکے علاقے حسن ٹاؤن میں غیرت کے نام پردوھرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جعلی پیر کے کہنے پربیٹے نے ماں اور بہن کو قتل کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  تھانہ سبزہ زارکے علاقے حسن ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بیٹے آصف نے اپنے ساتھی مظہر کے ساتھ مل کر ساٹھ سالہ ماں اور تیس سالہ بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے  ملزم آصف اس کے ساتھی سمیت جعلی پیر کوگرفتار کر لیا،ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم  نے قتل جعلی پیر کے کہنے پر کیا، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer