ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ آگاہی مہم؛ شہریوں میں ماسک تقسیم

سموگ آگاہی مہم؛ شہریوں میں ماسک تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے علاقے چائنہ چوک میں سموگ آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں ماسک تقسیم کیے گئے۔ 

چیئرپرسن نواز شریف لوور گروپ عظمیٰ عامر بٹ نے ماسک تقسیم کئے۔ اس موقع پر سموگ فری پنجاب ویژن کے تحت پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ عظمیٰ عامر بٹ کی جانب سے شہریوں کو گاڑیوں کا ایمنیشن ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی گئی، ساتھ ہی شہریوں کو بغیر ماسک کے گھر سے نہ نکلنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 

آگاہی مہم میں منور نقوی، مرزا خالد بیگ، حماد بٹ بھی ہمراہ موجود تھے۔ 

یاد رہے کہ فضائی آلودگی کے عتبار سے لاہور دنیا کے کبھی پہلے، کبھی دوسرے اور کبھی تیسرے نمبر پر برجمان ہے۔ ماہرین کی جانب سے بھی شہریوں کو ماسک لگانے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔