قیصر کھوکھر: محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کی فارچونر گاڑیاں واپس لے لیں، محکمہ بلدیات نے یہ گاڑیاں بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کر دیں۔
محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کی فارچونر گاڑیاں ضلعی انتظامیہ سے واپس لے لی ہیں۔ محکمہ بلدیات نے یہ گاڑیاں ضلعی انتظامیہ سے لے کر واپس بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کر دی ہیں۔ پنجاب کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو دوبارہ فارچونر گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ محکمہ بلدیات نے تمام ڈی سی سے گاڑیاں واپس لینے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔ فارچونر گاڑیاں واپس ہونے پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر واپس پرانی گاڑیوں پر آ گئے ہیں۔