حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے: سینیٹر شیری رحمان

حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے: سینیٹر شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے اپنےٹویٹر پیغام میں لکھاکہ  اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نا گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا، اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔

 پیپلزپارٹی نے آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ‏گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کیلئے تیار رہے۔  پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے اپنےٹویٹر پیغام میں لکھاکہ  اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نا گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا، اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا آٹے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ڈالو گے ؟ ‏فلور ملز ایسوسی ایشن آج سراپا احتجاج ہے، ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدے، حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، حکومت بحران بنا کر کے مافیا کے لئے مواقعے پیدا کر رہی ہے، پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔