لاک ڈاؤن میں مزید نرمی،شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی،شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) حکومت پنجاب نےلاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے  شاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےمنظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور عوام عید کی خریداری کے لئے اضطراب کا شکار نظر آرہے ہیں،عوام کی بڑھتی ہوئی بے چینی کے پیش نظروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور اقدام کی منظوری دے دی، حکومت پنجاب نے باہمی مشاورت سےشاپنگ مالز کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ  آٹو موبائل انڈسٹر ی کے پیداواری یونٹس کو بھی اجازت دے دی جائے گی۔پیر سےشاپنگ مالز ،آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی۔

صوبائی  وزیرتجارت اسلم اقبال کا کہناتھا کہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، حکومت پنجاب  نےشاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا۔ شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سےنفاذ ہوگا۔تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائز ،ماسک کااستعمال یقینی بنایاجائےگا۔پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کی منظوری دے دی۔عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بھی طلب کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں پیر سے جمعرات تک کاروبار کرنے کی اجازت ہے جبکہ جمعہ سے اتوار تک تمام مراکز بند رہیں گے۔آج شہر بھر میں مکمل اور سخت لاک ڈاؤن ، مارکیٹس، بازار، دکانیں بند  ہیں جبکہ ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی لگی ہے۔اس حوالے سےسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہناتھا کہ حکومتی اقدامات کی 100 فیصد پاسداری کروائی جائے گی،پنجاب حکومت کے ایس او پیز کے مطابق آج شہر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹس، بازار، دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی، تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں ڈبل سواری سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی، شہر بھر میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی جائے گی، غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer