احمد منصور : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی جانب سے ایکس پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ افغان طالبان کی جانب سے باجوڑ میں شہری آبادی پر مارٹر گولہ باری کی گئی ہے، باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں گھر پر گولہ گرنے سے 4 بھائی شہید ہوگئے ۔
شہید ہونے والوں میں سگے چار بھائی ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ شامل ہیں۔ حملے میں 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ اُبھرا ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے افغان طالبان کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
افغان سرحد پار سے ٹبستہ لیٹئی کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ، شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ذمہ دار ٹھکانوں کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔