سٹی 42: سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہارنے والے 4 بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےافسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے لواحقین سے ہمداردی کا اظہار کیا ہے ۔
واضع رہے کہ ٹھٹھہ کے گاؤں سبز علی چھٹو کے قریب کوروکھو بیلو کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے6 معصوم بچے پانی کی تیز لہروں اور گہرائی کے باعث ڈوب گئے تھے جن میں 4بچے جاں بحق ہو ئے جبکہ مقامی لوگوں کی بروقت کوششوں سے 2 بچوں کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔