سٹی 42 : سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنمائو ں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ملک میں حکومت کی جانب سے بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر عدم اطمینان کا اظہاربھی کیا ہے ۔
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جمعیت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔
دونوں رہنمائو ں نے اتفاق کیا کہ اسلامی اُمّہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا، فلسطین اور بیت المقدس پر امتِ مسلمہ کو متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔