عابد چودھری:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں موقع سے منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی عمریں تقریباً 45 اور 55 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے217 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 257 افراد زخمی ہوئے ۔ 99شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔