ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادیہ حسین سے شوہر کی رہائی کیلئے رشوت طلب کرنیوالا کون نکلا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نادیہ حسین سے شوہر کی رہائی کیلئے رشوت طلب کرنیوالا کون نکلا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے افسر بن کر کال کرنے والے جعل ساز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادیہ حسین کو کال کرنے والےکا نمبر وہاڑی کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ملزم نے اس نجی بینک کے ملازمین سے رابطہ کیا جہاں نادیہ حسین کے شوہر ملازم تھے۔

ذرائع کے مطابق اسی نمبر سے نجی بینک کے دیگر ملازمین سے بھی رقم کا تقاضہ کیا گیا جب کہ ملزم نے متعدد افراد کو کالز کے بعد اپنا نمبر بند کردیا۔

 چند روز قبل نادیہ حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ اُن سے ایف آئی اے حکام نے اُن کے شوہر کے کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے۔

نادیہ حسین نے کہا تھا کہ کسی شخص نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر انہیں فون کیا اور 50 لاکھ روپے مانگے، انکار پر دھمکیاں دیں اور فون بند کردیا۔