علی ساہی:پنجاب بھرمیں حادثات خصوصاًموٹرسائیکلسٹ کےمحفوظ سفرکامشن، بغیر ہیلمٹ،انڈیکیٹر،بغیرفرنٹ و بیک لائٹس موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نےحفاظتی اقدامات نہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، ترجمان ٹریفک پولیس نےقیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مرر اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کردی، ہیلمٹ،سائیڈویومرر،انڈیکیٹرزکی افادیت بارےآگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔