لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے  2  ارب 69  کروڑ روپے ریکور کر لئے

 لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے  2  ارب 69  کروڑ روپے ریکور کر لئے
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور الیکٹرک کمپنی لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے دو ارب انہتر کروڑ روپے کی ریکوری کر لی۔

 سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل فیضان بٹ کی زیر نگرانی نادہندگان سے سترہ لاکھ روپے اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی نادہندگان سے اٹھائیس لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی نادہندگان سے نو لاکھ روپے جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل ظفر اللہ سانگی کی زیر نگرانی بیس ڈیفالٹرز سے چار لاکھ کی ریکوری کی گئی۔