سمن آباد ، ٹمبر مارکیٹ، چوبرجی میں تین غیر قانونی ہال، کئی دوکانیں مسمار کر دی گئیں 

LDA Operation against illegal constructions, City42
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایل ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران جمعہ کے روز  سمن آباد میں غیر قانونی تعمیر  کئے گئے ایک ہال کو مکمل مسمار کر دیا ۔

ایک ڈی اے کی ٹیموں نے  پلاٹ نمبر 34 ٹمبر مارکیٹ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

 ٹمبر مارکیٹ میں دو غیر قانونی تعمیر کئے گئے ہال بھی مسمار کر دیئے گئے۔

پلاٹ نمبر 28 چوبرجی پارک کے اطراف غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دکانیں بھی جمعہ کے روز آپریشن میں مسمار کر دی گئیں۔