ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں لاہور کے رَت جگے، ٹیمل روڈ کی کیرم کلب کی رونقیں دوچند

Lahore Tample Road Carrum Club, City42, Ramzan Nights,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 افشاں رضوان : ماہ صیام میں لاہور کے رت جگے عروج پر پہنچ گئے۔  ٹیمپل روڈ پر واقعہ کیرم کلب کی رونقیں بھی دوبالا ہوگئیں۔   عشا کی نماز کے بعد سے  سحری تک کے لیے  شہری کیرم کی بازیاں لگانے مین مصروف رہتے ہیں جن میں سینئیر سیٹیزنز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔  

ٹیمپل روڈ کی اس کیرم کلب پر روزانہ رت جگا کرنے والے سینئیر سیٹیزنز مین سے ایک نے سٹی 42 کو بتایا کہ کیرم کلب میں ا کر وقت بہت اچھا گزر جاتا ہے۔

کرکٹ ہمیں پسند نہیں، لیکن کیرم ایک شاندار کھیل ہے۔ ہم یہاں روزانہ آتے ہیں مگر ماہ صیام میں رونق دو چند ہو جاتی ہے  کیونکہ کسی کو گھر واپس جانے کی جلدی نہیں ہوتی، سب لوگ جم کر کھیلتے ہیں اور دیکھنے والے بھی اچھا کھیلنے والوں کو  جم کر داد دیتے ہیں۔