چڑیا گھر میں تنا آور درخت میاں بیوی پر آن گرا،خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

Lahore Zoo,tree fall,women died,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر ڈار)چڑیا گھر افسوسناک حادثہ,آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے جوڑے پر چڑیا گھر میں درخت کا تنا گرنے سے تیس سالہ صدام حسین زخمی اور اسکی 25 سالہ اہلیہ صوبیہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دماغ پر شدید چوٹ لگنے کے باعث خاتون کی ہلاکت ہوئی جبکہ صدام حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے ، اس کے دائیں کندھے پر فریکچر ہے،متاثرہ شخص کا سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین رپورٹ ٹھیک آئی ہیں۔متاثرہ شخص کے والد کا کہنا ہے کہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے،بہو کا جسد خاکی جلد از جلد آبائی علاقے میں لیجا کر آخری رسومات ادا کرنا چاہتے ہیں۔