سٹی 42 : کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے اگیا.
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی 26سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کو دو روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
نیپا اسپتال میں ایم پاکس کے 9 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ کراچی میں مجموعی طور پر ایم پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔