ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ پور کانجراں: تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ کو ٹکر، ایک بچہ جاں بحق، 2 بچیاں زخمی

 شاہ پور کانجراں: تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ کو ٹکر، ایک بچہ جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:لاہور میں چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں ملتان روڈ پر تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ کو ٹکر،حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، 2 بچیاں زخمی ہوئیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 14 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 10 سالہ زہرہ اور 7 سالہ مسکان شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں متاثرہ بچیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، متوفی کی میت قانونی کارروائی کے پیش نظر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔