سٹی 42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی مالی سال 21-2021کی آڈٹ رپورٹ جاری ہوگئی ، آڈٹ رپورٹ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی کارکردگی کی قلعی کھول دی
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، آڈٹ رپورٹ میں 2 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں،بغیر اشتہار اور قواعد کے خلاف کنٹریکٹ، ایڈہاک اور ڈیلی ویجز پر بھرتیاں کی گئیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقرریاں کی گئیں
ملازمین کو پریس میں اشتہار دیے بغیر اور تقرری کی شرائط کے بغیر بھرتی کیا گیا،مجموعی طور پر 2 ارب 15 کروڑ روپے کی ادائیگیاں خلاف ضابطہ قرار دی گئیں،ڈین آئی پی ایچ لاہور کی جانب سے آڈٹ اعتراضات پر عملدرآمد شروع کیاگیا، رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ترقی پانے والے افسر سے تنخواہ کی ریکوری کا آغازکیاگیا،محمد سلیمان کو کم گریڈ میں واپس بھیج کر تنخواہ سے کٹوتی شروع کی گئی،
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021 سے ماہانہ 13 ہزار 814 روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے،اب تک 4 لاکھ 83 ہزار 490 روپے کی وصولی ہو چکی ہے،آڈٹ سفارشات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،
محکمہ صحت نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پیرا کم کرنے کی درخواست کر دی گئی،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئےکمیٹی کے سپرد کر دیا