ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیب کتروں نے 5 ماہ میں 9720 لاہوریوں کی جیبیں کاٹ لیں

جیب کتروں نے 5 ماہ میں 9720 لاہوریوں کی جیبیں کاٹ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: دیگر جرائم کی طرح صوبائی دارالحکومت میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہےرواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 9720 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں
پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2672 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کی 2016 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن جیب تراشی کے 1766 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1276، سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 1248 مقدمات درج کیے گئے ،کینٹ ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 742 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 
جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں