ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری ہوجائیں خبردار!حکومت نے ای چالان کاٹارگٹ بڑھا دیا

E challans target increased in next financial year
کیپشن: E challans target increased in next financial year
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہری ہوجائیں خبردار! حکومت نےچالان کےجرمانےبڑھانےکےبعدٹارگٹ بھی بڑھا دیا۔ای چلان  کیلئےسیف سٹی اتھارٹی کونئےمالی سال میں57 کروڑسےبڑھاکر 66 کروڑ 94 لاکھ روپےکا ہدف دےدیا۔
  تفصیلات کےمطابق  شہری اب  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کرکریں۔کیمرے کی آنکھ اب معافی نہیں دے گی کیونکہ حکومت نے اگلے مالی سال کےلئے ای چالاننگ کا ہدف بڑھا دیا۔ای چلان کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کو نئے مالی سال میں 66 کروڑ 94 لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاہے۔

رواں مالی سال میں مختص شدہ ہدف کی نسبت 9 کروڑ 94 لاکھ روپےسےزائد کا ہدف رکھا گیاہے جبکہ رواں سال سیف سٹیز اتھارٹی ای چلان کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ای چلان کی مد میں سیف سٹی اتھارٹی کو 57 کروڑ کا ہدف دیا گیا تھا جبکہ سیف سٹی اتھارٹی صرف 27 کروڑ روپے ہی ای چلان کی مد میں حاصل کرسکی۔