ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امارات نے پاکستانیوں پر پھر سفری پابندی لگا دی!

امارات نے پاکستانیوں پر پھر سفری پابندی لگا دی!
کیپشن: UAE imposes travel ban on Pakistanis again
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)    متحدہ عرب امارات  نے کورونا وائرس کے  باعث  ایک مرتبہ پھر پاکستان سمیت 4 ممالک کے  مسافروں پر 7 جولائی تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جو مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا   میں سے کسی ملک کا کا دورہ کرچکے ہیں  وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔  اماراتی حکام کی جانب سے یہ بھی  واضح کیا گیا ہے  کہ سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر ز پر  یہ پابندی عائد نہیں ہو گی۔ تاہم انہوں نے کہا  کہ ' پی سی آر ٹیسٹ پرواز کی روانگی سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا ہونا چاہیے'۔

گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات  کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا  کہ  بھارت سے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل بھی  متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی جہاں  سے  کورونا کے یومیہ لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔