جولائی میں کورونا کیسز 12 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

جولائی میں کورونا کیسز 12 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا  سے متاثرہ مزید 81 افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2632 ہوگئی جبکہ ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 6825 نئے کیسز سامنے آگئے جس سے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ انتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی، کورونا کے 51 ہزار 735 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 52601 ہوگئی، سندھ میں کورونا کے 51518، خیبر پختونخواہ میں 17450 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 8028، اسلام آباد میں کورونا کیسز 7934 ہوگئے، گلگت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1095، آزاد کشمیر میں 604 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے 51 ہزار 735 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے۔

 

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 820 .سپتالوں میں کورونا کے 8437 مریض زیر علاج ہیں۔  دنیا کے کئی ممالک میں کرونا کی نئی لہر آگئی ہے، چین میں مزید 57 کیسز سامنے آگئے، بیجنگ کے متاثرہ علاقوں  میں کرفیونافذ کردیا گیا۔

ایران میں2 ماہ بعد ایک ہی دن میں  کورونا سے100 سے زائداموات ہوئی ہیں، ایرانی حکومت نے ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 لاکھ 72 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہلاکتیں 4 لاکھ 32 ہزار 475 ہو گئیں، دنیا بھر میں 33 لاکھ 97 ہزار 681 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 106 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 40 لاکھ 42 ہزار 463 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

 امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے،  اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 527 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 42 ہزار 224 ہو چکی ہے، برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 796 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 42 ہزار 791 زندگیاں نگل چکا ہے۔

 

 روس میں کل اموات 6 ہزار 829 ہوگئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 129 ہو چکی ہے۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 199 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 626 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 662 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 375 ہوچکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 685 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

 

اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 301 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 651 رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 498 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 25ہزار 132 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 867 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 423 ہو گئے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 730 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 955 ہو گئے۔

 

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 792 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 677 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 398 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 56 ہزار 813 ہو گئے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 932 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 308 تک جا پہنچی ہے۔

 

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 132 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer