ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دیگرعمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے فوری طور پرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔