وقاص احمد:شاہدرہ کے علاقے میں رکشہ الٹنے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر شاہدرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔