ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا جوئے کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 69 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس کا جوئے کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 69 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک :لاہور پولیس نے جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 69 ملزمان کو گرفتار کر کے 17 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ داؤ پر لگی 2 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔

رواں سال اب تک کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1981 ملزمان گرفتار اور 512 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن کے قبضے سے 97 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے اور جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرنیوالے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں ریکارڈ یافتہ ملزمان پر کڑی نظر رکھیں۔