بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)  پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام/رات کے اوقات تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ 

 شہر لاہور کا موسم گرم اور مرطوب ہونے سے شہری گرمی سے نڈھال ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش برسنے کے 40 فیصد امکانات ہیں۔ 

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح183ریکارڈ، شاہدرہ168،مال روڈ145،جوہرٹاؤن میں شرح132ریکارڈ جبکہ فیز5 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 127 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پنجاب، بلوچستان کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،منڈی بہاوالدین، گجرات،  گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ ، خوشاب، نور پر تھل، میانوالی،سرگودھا، فیصل آباد بارکھان، موسی خیل، کوہلو،  لورالائی ، ژوب اور خضدار میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔    اسلام آباد میں دن کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش  اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

  خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، چارسدہ ، کرک اور گردونواح میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں بارش کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔   تاہم   کراچی اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں بوندا باندی  ہو سکتی ہے۔  محکمہ موسمیات نے سندھ میں 20 سے 22 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے اثر انداز ہونے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی  امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

 دوسری جانب صوبہ پنجاب کے علاقے اسلام آباد، راولپنڈی، میانوالی، کندیاں، اٹک، کالا باغ، واں بھچراں میں موسلادھار بارش سے گلیاں اور نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ کالا باغ میں تیز بارش کے باعث برساتی نالے کا بند ٹوٹ گیا۔ اٹک میں جنڈ کے مقام پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، تیز برساتی پانی روڈ کے اوپر سے بہہ رہا جس کے باعث دونوں اطراف میں ٹریفک کی روانی بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer