ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایس ایس میں مسلسل ناکامی ، طالبہ ےخودکشی کرلی

سی ایس ایس میں مسلسل ناکامی ، طالبہ ےخودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نواب ٹاؤن میں25سالہ لڑکی نےسی ایس ایس کےامتحان میں مسلسل ناکامی پردلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے پنکھے سے جھو لٹکتی  ندا کی لاش اورخودکشی سے پہلے لکھی  گئی تحریر قبضےمیں لے لی۔

 تفصیلات کے مطابق  نشیمن اقبال فیز ون میں واقع دو کمروں کے اپارٹمنٹ سے ندا اکبر خان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش ملی تھی ،لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی ، مایوس ہو کر ندا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا ،

لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ۔پولیس کے مطابق ندا اکبر کا تعلق ملتان سے ہے ، چند روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی،پولیس اور فرانزک ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرلیے۔پولیس کا کہنا ہے ورثا کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔