ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کی 15سالہ لڑکی پر لاہور میں کیا گزری؟

کراچی کی 15سالہ لڑکی پر لاہور میں کیا گزری؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈیوس روڈ سے کراچی کی رہائشی پندرہ سالہ لڑکی نیم بیہوشی کی حالت میں برآمد۔پولیس نے لڑکی کو طبی معائنہ کیلئےمیو ہسپتال منتقل کر کے زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں۔
 تفصیلات کے مطابق  پولیس  کا کہنا ہے کہ  انہیں اطلاع ملی کہ ڈیوس روڈ سے 15 سالہ لڑکی نیم بیہوشی کی حالت میں ملی ہےجس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو اپنی تحویل میں لےلیا ۔ ابتدائی بیان کےمطابق لڑکی نے اپنا تعلق کراچی سے بتایا ہے جبکہ پندرہ سالہ علینا صابر کراچی ڈی ایچ اے کی رہائشی ہے ۔

 علینا کا کہنا تھا کہ والدہ کے ساتھ کراچی بازار میں گئی لاہور کیسے پہچی مجھے یاد نہیں ۔ پولیس نے لڑکی کا طبی معائنہ کروانے کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا  جبکہ پولیس نے لڑکی کے والدین کی تلاش شروع کر دی ۔کراچی سے پندرہ سالہ لڑکی لاہور کیسے پہنچی ؟؟ پولیس سے تحقیقات شروع کر دیں،پولیس کاکہنا تھا کہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔