ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل۔۔۔ ملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل۔۔۔ ملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : راولپنڈی رنگ روڈ میں غیر قانونی توسیع اورمالی بے ضابطگیوں سے متعلق کیس،2ملزموں  کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری یوسف عبد الرحمٰن  نےراولپنڈی رنگ روڈ میں غیر قانونی توسیع اورمالی بے ضابطگیوں سے متعلق کیس  کی  سماعت کی۔عدالت نےسابق کمشنر راولپنڈی رنگ روڈپراجیکٹ ڈائریکٹر محمدمحمود اورسابق اسسٹنٹ کمشنر اور پروجیکٹ لینڈ کلیکٹر وسیم علی تابش  کو چارروزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیاگیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی تفتیشی ٹیم نےسابق کمشنر کیپٹن(ریٹائرڈ)محموداوروسیم تابش کو ضلع کچہری میں پیش کیا اور ملزموں  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کر لیا۔ مقدمہ کےمطابق ملزمان نے راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ میں خلافِ ضابط توسیع کی اور غیر قانونی مالی فائدے بھی حاصل کیے گئے۔